جمشید دستی کا جتوئی میں جلسہ ‘ حامیوں اور مخالفین کے درمیان زبردست نعرے بازی

جمشید دستی کا جتوئی میں جلسہ ‘ حامیوں اور مخالفین کے درمیان زبردست نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی (نمائندہ پاکستان)جتوئی میں کوڑے خان پارک میں جمشید دستی کا جلسہ جتوئی کے دونوں گروپ کی عوام نے بری طرح ناکام (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
بنادیا جلسہ گاہ میں جمشید فری بس سروس کی چار گاڑیا ں اور 300کے قریب موٹر سائیکلوں نے شرکت کی جلسہ گاہ میں دیگر افراد کے بعد جمشید دستی نے خطاب شروع کیا تو وہی پرانی تقریر موجودہ و سابقہ حکومتوں پر الزام تراشیاں شروع کیں تو جتوئین کے ایک گریجویٹ نوجوان راؤ سعید اللہ نے ان سے ایک سوال کیا کہ آپ پہلے پانچ سال برسراقتدار رہے یہ قاتل روڑ کیوں بنوائی جہاں تک آپ کا حلقہ تھا وہی تک تو بنوادیتے اس بارے جمشید دستی نے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت نے ختم نبوت کے خلاف ترمیم کی کوشش کرکے نبی اکرم ؐ کی شان میں نہ صرف گستاخی کی بلکہ روز قیامت اپنے خدا کو کیا منہ دکھاؤ گے انہوں نے زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ کہ یہ ڈاکوچور ملک کو لوٹنے کیلئے آتے ہیں بعد ازاں جمشید دستی نے قیوم جتوئی کو تنقید کانشانہ بنایا تو نوجوان کھرے ہوگئے اور جلسہ میں لکارا کہ یوم جتوئی ہمارے دل کی دھڑکن ہے ایک لفظ بھی بولا تو انجام برا ہوگا بجس جمشید دستی کے حامیوں نیجمشید دست گروپ کے حق میں اور جتوئی گروپ نے قیوم جتوئی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی جس پر جمشید دستی جلسہ چھوڑ کر عقبی دروازے سے چلے گئے ۔
نعرے بازی