حکمرانوں نے ملک دیوالیہ کرکے رکھ دیا‘ نواز قومی مجرم ہیں‘ جمشید دستی

حکمرانوں نے ملک دیوالیہ کرکے رکھ دیا‘ نواز قومی مجرم ہیں‘ جمشید دستی

ملتان، رحیم یار خان، خان پور، جتوئی، بھٹہ پور (سٹی رپورٹر، نمائندگان) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کرکے رکھ دیااور ملک کے خلاف سازش کی نواز شریف قومی مجرم ہیں ختم نبوت کے حلف نامہ میں ترمیم پر زاہد حامد (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر ذمہ داروں کو پھانسی دی جائے یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ میاں نواز شریف مودی کے ایجنڈے پر کراچی کے الطاف حسین جیسا کردار ادا کر رہے ہیں جو پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں پوری قوم عدلیہ اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ رہی سہی کسر پنجاب پولیس نے اپنے گھناؤنے کردار سے پور ی کردی جو انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اور مظلوم کو انصاف دینے کی بجائے شرفاء کی پگڑیوں کو شریف خاندان اور سرداروں، وڈیروں، جاگیرداروں کے ایماء پر اچھال رہے ہیں جتوئی میں عوامی راج پارٹی کے کامیاب جلسہ کے انعقاد پر ظالم سرداروں نے میرے بھائی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کردیا اور اس پر تشدد کیا گیا لیکن کرپٹ حکمرانوں اور ان کے حواریوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں اگر پنجاب پولیس نے غریب عوام پر ظلم بند نہ کیا تو عوام تھانوں پر ٹوٹ پڑیں گے اور ان کو آگ لگادیں گے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کرپٹ سسٹم کو بچانے کے ذمہ دار شاہد خاقان عباسی کو برطرف کرکے حکومت کو فوری ختم کریں اور ختم نبوت کے حلف نامہ میں ترمیم کی کوشش پر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی اور پولیس کے ظلم کا فوری نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان سے کراچی روانگی سے قبل ملتان ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا جمشید دستی نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف پاکستان کے لئے خطرہ ہیں اگر چار پانچ ماہ مزید موجودہ حکومت رہی تو خدانخواستہ یہ ملک کو توڑ دیں گے یہودیو ں اور قادیانیوں کو خوش کرنے کے لئے حکومت نے ختم نبوت حلف نامہ میں ترمیم کی کوشش کی انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں پولیس کے تھانے برائی کے اڈے بن چکے ہیں مجھے بدنام کرنے کے لئے میرے بھائی کے خلاف جھوٹامقدمہ درج کیا گیا بھائی پر جھوٹا مقدمہ اس لئے بنایا گیا کہ جتوئی میں میرا کامیاب جلسہ ہوا جس میں دس ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوامی راج پارٹی بھرپور حصہ لے گی اور ہر صوبے میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جبکہ دس نومبر سے جلالپور پیروالہ سے ملتان تک فری بس کا آغاز ہو گا اور بہت جلد ملتان میں بڑا جلسہ بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید مرد حر اور مرد مجاہد ہیں ان کا 26نومبر کو مظفر گڑھ میں عوامی راج پارٹی شاندار استقبال کرے گی اور ملتان میں ہو نے والے جلسہ میں بھی بھرپور شرکت کریں گے ۔ رحیم یار خان سے بیورو نیوز کیمطابق عوام راج پارٹی کے چیئرمین و ایم این اے جمشید دستی نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی مخالف سیاسی جماعتیں ملک سے مخلص نہیں۔ مفادات کی خاطر وسیب کے عوام کا استحصال کرنے والے تخت لاہور کے غلام ہیں عوام راج پارٹی عام انتخابات میں جھاڑو کے نشان پر ملک بھر میں اپنے امیدوار سامنے لائے گی۔ ضلع رحیم یارخان کا ڈی پی او قبضہ گروپوں کا سرغنہ اور جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا موجد ہے۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص ضلع رحیم یارخان میں سیاسی وڈیرہ شاہی اور غریب پر ظلم و ستم کرنے والے سیاستدانوں نے وسیب کی تعمیر وترقی کے لئے کوئی اقدامات نہ اٹھائے ہیں بلکہ تخت لاہور کے ذاتی غلام بن کر بے حسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام راج پارٹی اور وسیب اتحاد عام انتخابات میں جھاڑو کے انتخابی نشان پر امیدوار کھڑے کرے گی انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے خلاف انتقامی کارروائیوں سمیت قبضہ مافیا کا راج ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس وڈیرہ شاہی و عوام دشمن سیاستدانوں کا احتساب کرنے کے بارے میں عام آدمی کو گھروں سے نکلنا ہوگا انہوں نے ضلع رحیم یارخان کے ڈی پی او ذیشان اصغر کو بھی قبضہ گروپوں کا سرغنہ اور جرائم میں بڑھتے ہوئے اضافے کا موجد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص رحیم یارخان میں نااہل افسران کی تعیناتیاں وسیب کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے اس حوالہ سے وہ قومی اسمبلی میں بھی آواز اٹھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حساس ادارے کی جانب سے جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے 37 حکومتی ارکان اسمبلی جن کے تعلقات دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے منسلک کئے گئے نواز شریف کی جانب سے ن لیگ میں بننے والے فارورڈ بلاک کے ممبران کو لگام ڈالنے کے لئے اپنے چہیتے سربراہ حساس ادارے کے ذریعے نام ڈلوائے تھے۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کیمطابق پاکستان عوامی راج پارٹی کے قائد و ممبرقومی اسمبلی جمشیداحمد دستی نے ضلع رحیم یار خان کے دورے پر صبح سویرے پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنما سرداردلشادخان رند کے ہمراہ سبزی منڈی ظاہرپیر کا دورہ کیا اور اس دوران جمشیداحمد دستی اور سرداردلشادخان رند نے سبزی منڈی میں کیلوں کی پیٹیوں کی بولی بھی لگائی جمشیددستی نے 600 روپے والی پیٹی 300 روپے میں فروخت کی عوام نے دھڑا دھڑ کیلوں کی پیٹیاں خریدیں لوگ جمشیددستی اور دلشادرند کے حق میں نعرے بھی مارتے رہے کیلوں کی بولی لگانے کے بعد جمشیددستی نے رکشے والوں،گدھا ریڑہی والوں مزدوروں اور پلیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں جمشیددستی کی منڈی میں بولی لگانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جبکہ جمشیداحمد دستی نے انجمن آڑھتیان کے رہنماوں حاجی زمان خان رند،سلمان خان،شوکت علی رند صفیان خان،راشدخان اور نعمان خان سے ملاقات کے دوران سبزی منڈی ظاہرپیر کے مسائل دریافت کیے اور ان مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی جتوئی سے نامہ نگار کیمطابق عوامی راج پارٹی کے چِیئرمین و ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے جتوئی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام حلقہ 179 کی غیور عوام کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں میری پارٹی میں جتنے چیئرمین کونسلر ہیں تمام کا تعلق غریب اور متوسط طبقے سے ہیں میں فخر کرتا ہوں اپنی فوج پر جس نے امریکہ اور انڈیا کی سازش کو ناکام بنادیا ہے نواز شریف غدار ہے یہ دوسرا الطاف حسین بن چکا ہے دوحلقوں سے آزاد الیکشن جیت کر اقتدار کو ٹھوکر ماری میں پوچھنا چاہتا ہوں چوروں جاگیرداروں آپ نے غریب عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کیوں کیا جو کالے باغ ڈیم کا حامی نہیں وہ پاکستان کا دشمن ہے میں عمران خان کا اتحادی ہوں لیکن نام ونہاد تبدیلی کے خلاف ہو ان جاگیرداروں نے بھائی کو بھائی سے قتل کرایا میرا کسی کے ساتھ ذاتی جھگڑا نہیں میری جنگ عوام کے لیئے ہیں غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سن لو آِئندہ الیکشن میں عوام جاگیرداوں کو مسترد کر دے گی آخر میں جمشید دستی نے این اے 179 سے الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کیا جلسہ سے عوامی راج پارٹی کے راہنماوء4 ں چوہدری عامر کرامت سہیل اختر غوری رانا عبدالوھاب ایڈوکیٹ فرقان شہزاد ایڈوکیٹ رانا خالد محمود راوء4 مسعود اجمل کالرو عبیدالرحمان جتوئی ودیگر راہنماوء4 ں نے خطاب کیا بھٹہ پور سے نمائندہ پاکستان کیمطابق جمشید خان دستی نے خانپور بگا شیر کھوہ لشکری والا پر الیاس خان مشوری کی دعوت پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب کا استحصال ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔جنوبی پنجاب سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کوانٹری ٹیسٹ کی بھینٹ چڑھانے والے فرعونوں سے چھٹکارا پانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔عوامی راج پارٹی کے 70سے زائد امیدوار منتخب ہو کر سرائیکی صوبہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔مسلم لیگ ن اور پی پی ایک دوسرے کے گناہ دھونے کیلئے اندر سے ایک ہیں اور باریاں لے رہے ہیں۔دونوں جماعتوں کے لیڈران کی لوٹی ہوئی دولت ملک میں لا کر پاکستان کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی سے حلقہ این۔اے177سے رانا محبوب اختر ہمارے امیدوار نامزد ہو چکے ہیں ان کو کامیاب کرانے کیلئے تمام نوجوان،بزرگ اور مزدور طبقہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس موقع پر عبدالمجید خان چانڈیہ،ظفر احمد گرمانی،عباس خان مشوری،اسلم خان مشوری،خادم خان گشکوری،طاہر خان چانڈیہ،راشد نواز سدوزئی،حضور بخش مشوری وغیرہ کے علاوہ ہزاروں افراد نے جلسے میں شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر