گروپ بندی کا شکار مخالفین پہلے اپنی صفیں درست کرلیں‘ احمد یار ہنجراء

گروپ بندی کا شکار مخالفین پہلے اپنی صفیں درست کرلیں‘ احمد یار ہنجراء

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے ترقیاتی کاموں کا رخ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

جنوبی پنجاب کی جانب موڑ دیا ہے،ہیڈ محمد والا روڈ کے باقی 9کلومیٹر روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈز ریلیز کرا لئے ہیں جس پر کام تیزی سے جاری ہے،ہنجراء خاندان کی ناکامیوں کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں،گروپ بندی کا شکار مخالفین پہلے اپنی صفیں درست کرلیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی وائس چئیرمین ملک غلام قاسم ہنجراء،سابق چےئرمین ضلع کونسل ملک محمد افضل ہنجراء،چےئرمین میونسپل کمیٹی دائرہ دین پناہ ملک نصیرالدین ہنجراء ، چئیرمین میونسپل کمیٹی کوٹ ادو ملک شاہد حسین برار،جنرل کونسلرزچوہدری عبدالوحید ودیگر بھی موجود تھے،مسلانہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وطن عزیز کو قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پر عزم ہے اور میاں برادران کی قیادت میں پاکستان قائد کے ویژن کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ،مسائل کی دلد ل میں دھنسے ہونے کے باوجود اس وقت پوری رفتار سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...