ارم عظیم فاروقی نے سلمان مجاہد بلوچ کو مناظرے کا چیلنج کردیا

ارم عظیم فاروقی نے سلمان مجاہد بلوچ کو مناظرے کا چیلنج کردیا

کراچی (آئی این پی ) ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے سلمان مجاہد بلوچ کو مناظرے کا چیلنج کر تے ہوئے کہا کہ وہ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کس بنیاد پرڈی ایم سی کراچی کی گاڑی استعمال کر رہے ہیں؟وہ ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹر سومرو سے ہر ماہ 25 لاکھ روپے مانگتے ہیں، جب سومروصاحب نے شکایت کی توان کودھمکیاں دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر اپنے ردعمل میں ایک ویڈیو بیان میں سلمان مجاہد بلوچ کو مناظرے کا چیلنج دیا ہے اور کہا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ کہتے ہیں کہ انہیں میری وجہ سے ایم کیو ایم سے نکالا گیا ، میں ان سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتی ہوں ۔ سلمان مجاہد اسلام آباد میں رہتے ہیں،وہ کس بنیاد پرڈی ایم سی کراچی کی گاڑی استعمال کر رہے ہیں؟وہ ڈی ایم سی ایڈمنسٹریٹر سومرو سے ہر ماہ 25 لاکھ روپے مانگتے ہیں، جب سومروصاحب نے شکایت کی توان کودھمکیاں دی گئیں،کچھ لوگوں کی تنخواہیں روکی جاتی ہیں، اس کا حصہ سلمان مجاہد عامرخان اور خواجہ اظہار کو دیتے ہیں، سلمان مجاہدکونکالنے کی بات ہوئی توسب سے زیادہ مخالفت ان دونوں نے ہی کی،سلمان مجاہدنے میرے خلاف واٹس ایپ گروپ میں نامناسب پوسٹ کی ہے ،فی الحال کسی پارٹی میں نہیں جارہی ہوں، عامرمعین ایم کیوایم کے کرپٹ ایم پی اے ہیں،کچھ لوگ ہیں جو ایم کیو ایم اور اس کے لیڈر کو گندا کرتے رہے ہیں، پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں خاموش ہوجاو ورنہ ہم بہت ساری چیزیں سامنے لے آئیں گے ، ایم کیو ایم کے کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے پاس اقامہ ہے ۔

چیلنج

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...