فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت سی ایس ایس مقابلے کا امتحان 15 فروری کوہوگا‘ آن لائن درخواستوں کیلئے آخری تاریخ 14 نومبر مقرر

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت سی ایس ایس مقابلے کا امتحان 15 فروری کوہوگا‘ آن ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر )فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت سی ایس ایس مقابلے کا امتحان 2018کا انعقاد 15فروری کو(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہوگاجس کے لئے آن لائن درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 14نومبر2017مقرر کی گئی ہے ۔ملتان ‘ بہاولپور‘ ڈیرہ غازی خان‘اسلام آباد سمیت ملک کے 19شہروں کے امتحانی مراکز میں ہوگا ۔اسامیوں کی تعداد کا اعلان بعد میں کیاجائے گا ۔سکیل 17میں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ‘ فارن سروس آف پاکستان ‘ انفارمیشن گروپ ‘ان لینڈ ریونیو سروس ‘ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس گروپ‘ آفس منیجمنٹ گروپ‘ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس‘پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس‘ پاکستان کسٹمز سروس‘ پولیس سروس آف پاکستان ‘ پوسٹل گروپ‘ریلویز ( کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن ) گروپ کے لئے افسران کیع بھرتیاں کی جائیں گی ۔عمر کی حد 31دسمبر تک 21تا 30سال مقرر کی گئی ہے ۔

سی ایس ایس

 

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...