عرس غوث بہاء الدین زکریا‘ راجستانی زائرین25 اکتوبر کو ملتان پہنچیں گے

عرس غوث بہاء الدین زکریا‘ راجستانی زائرین25 اکتوبر کو ملتان پہنچیں گے

ملتان (سٹی رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت غوث بہا ؤ الدین ذکریا ملتانی کے سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت کے لئے بھارت کے صوبہ راجستان تعلق (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

رکھنے والے زائرین کا قافلہ25اکتوبر کو ملتان پہنچے گا بھارتی زائرین کا قافلہ کھوکھرا پار بارڈر کے ذریعے میر پور پاکستان میں داخل ہوا گاجو ملتان میںآٹھ قیام کے بعد واپس بھارت جائے گا درگاہ حضرت بہاء الدین زکریاکے سالانہ عرس کی تقریبات، زائرین کی سہولت کے لئے ریلوے اسٹیشن اور جنرل اسٹینڈ سے درگاہ تک شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ عرس کے موقع پر شٹل سروس تاریخ میں پہلی بار چلائی جا رہی ہے۔ محکمہ اوقاف کے مطابق شٹل سروس عرس کے تینوں روز چلے گی۔محکمہ اوقاف نے درگاہ حضرت بہاء الدین زکریا کے سالانہ عرس کے موقع پر پرائیویٹ طور پر لنگر کی تقسیم اور سبیل لگانے کو اجازت نامہ سے مشروط کر دیا۔ محکمہ اوقاف کے مطابق یہ فیصلہ احتیاطی تدابیر کے لئے کیا گیا ہے۔ اجازت نامہ کے ساتھ ساتھ لنگر یا سبیل کو محکمہ صحت کا آفیسر چیک بھی کرے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر