ملکی ترقی کے دشمن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں‘ میاں متیاز احمد

ملکی ترقی کے دشمن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں‘ میاں متیاز احمد

رحیم یارخان (بیورونیوز)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں امتیازاحمد نے کہا ہے کہ ملکی تعمیروترقی اور خوشحالی کیلئے میاں محمدنواز شریف کی خدمات کسی ڈھکی چھپی نہیں ہیں‘ 2018ء کے(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ملک بھر میں ایک بار پھر حکومت بنائے گی‘ملک کی ترقی کے دشمن میاں محمدنواز شریف کی مقبولیت سے خائف ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دستگیر کالونی نمبر2‘ نیازی کالونی‘ رحمت کالونی اور محلہ بلوچاں میں تقریباً5کروڑ روپے کی لاگت سے سوئی گیس اور سیوریج لائنوں کی تنصیب کا منصوبہ مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں امتیازاحمد نے کہا کہ شہر بھر میں وارڈز کی سطح پر تعمیروترقی کا عمل جاری ہے‘ بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت سے گلی محلے کی سطح پر ٹف ٹائل‘ سیوریج سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہباز شریف نے شہر میں گلی محلے کی سطح پر ترقیاتی کاموں کیلئے مزید 33 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان کیا ہے ۔ انشاء اللہ یہ خطیر رقم بھی آپ کے منتخب کردہ بلدیاتی نمائندوں کی تجویز کردہ سکیموں پر خرچ کی جائے گی جس سے شہر میں تعمیروترقی اور صحت وصفائی کا معیار مزید بہتر ہوگااس موقع پر وارڈ نمبر23 کے کونسلر محمدامین اختر نے ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے پر ایم این اے میاں امتیازاحمدکا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں رانا مصطفی‘ خالد ماہی‘ میاں بابراہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...