عوام سے کیے وعدے پورے کرونگا: شیر علی گورچانی

عوام سے کیے وعدے پورے کرونگا: شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
ہے کہ عوام سے کیا ایک ایک وعدہ پورا کروں گا ٗ محمد پور گرلز ڈگری کالج اور جام پور تاداجل روڈ کی تعمیر دوتین ہفتوں کے اندر اندر شروع ہورہی ہے ٗ انشاء اللہ اس سال کے اختتام سے قبل مزید میگا پراجیکٹ لاؤں گا جس سے تحصیل جام پور کی محرومیوں کا خاتمہ ہوجائے گا ٗ دس سال قبل پچادھ کے اکثر علاقوں کے لوگوں کو پہلا کلمہ نہیں آتاتھا اور لوگ رود کوہیوں اور بارشوں کا پانی جوہڑوں میں جمع کرکے خود بھی استعمال کرتے تھے اور اپنے جانوروں کو بھی پلاتے تھے اب الحمداللہ صورتحال مختلف ہے ٗ بہت جلد میڈیا کی ٹیم کوپچادھ کے علاقوں کا وزٹ کراکر دنیا کو بتاؤں گا کہ میں نے پسماندہ علاقوں میں کتنے ترقیاتی کام کرائے ہیں اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کیا کچھ کیا ہے ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے اپنے ان خیالات کا اظہار جام پور میں محکمہ ایکسائز کی فرنچائز(گاڑیوں کی رجسٹریشن ) کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ لغاری ٗ مزاری اور دریشک گروپوں کے بزرگ سردار میرے لئے قابل احترام ہیں میں نے کبھی ان کے متعلق گستاخی نہیں کی لیکن انہیں ان کے پچاس پچاس سالہ اقتدار کے باوجود ضلع راجن پور کی پسماندگی اور عوام کے جانوروں سے بھی برتر زندگی گزارنے اور تمام تر مخالفتوں کے باوجود اپنے 9سالہ دور میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں اور یہاں کے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کا موازنہ کرنے کا ضرور کہتا ہوں ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ آج جاکر دیکھیں تو پچادھ کے علاقوں میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری سمیت علاقوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لئے رابطہ سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے ٗ جن علاقوں میں لوگ سالہا سال تک بارشوں اور رود کوہیوں کا جمع شدہ پانی استعمال کرتے تھے وہاں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ’’جام پور ماڈل سٹی پراجیکٹ ‘‘ کے تحت بہت سے لوگوں کو اپنی قیمتی املاک کی قربانی دینی پڑی ہے لیکن آنے والی نسلیں آج کے جام پور پر فخرکریں گی ۔ اس موقع پر سردار شیر باز خان گورچانی ٗ پاکستان اسٹیٹ لائف کے ایریا منیجر جام غلام علی خان گڈن ٗ سردار نواب خان گورچانی ٗ ملک غلام مصطفی ڈڈا ٗ طارق محمود خان احمدانی ٗ یونس محمود خان احمدانی ٗ یوسف محمود خان احمدانی ٗ خالد محمود خان احمدانی ٗ ملک ظہیر عباس آرائیں المعروف کمانڈو اور دیگر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
شیر گورچانی