نواز شریف کی مقبولیت کم نہیں ہوئی: نعیم بھابھہ

نواز شریف کی مقبولیت کم نہیں ہوئی: نعیم بھابھہ

وہاڑی(بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصی) صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ نے(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

کہا ہے کہ میا ں نو ا ز شریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سیا سی مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں دنیا کی کوئی طاقت میاں محمد نوا ز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام اپنی فلاح وبہبود اور تعمیر و ترقی خوشحالی کے لیے مسلم لیگ(ن) کو ہی ووٹ دیں گے موجودہ حالات خراب ہونے کے با وجود عوام میا ں نوا زشریف کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ان خیالات کااظہارانہوں نے سیاسی وسماجی رہنما مہر اسماعیل آرائیں کی والدہ محترمہ مرحومہ کی وفات کے بعد قل خوانی کے اجتماع کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی و ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ، یوسی چیئرمینز نواب عتیق الرحمن ، عبدالقیوم خان کھچی ، وائس چیئرمینز مہر ممتاز احمد ارائیں ، مہر ممتاز اورا ، سیا سی و سماجی شخصیات میاں تاج بورانہ ، حاجی محمد اقبال لُڑکا پٹواری ، مہر محمد نواز، محمد اکرم عرف گلو گجر ، مہر اخترنول ، محمد رمضان جونا کونسلر ، حاجی محمد ابراہیم ، محمد یعقوب، غلام فریدی ، مہر عبدالعزیز ، میاں طاہر کمبوہ ، محمد یار کھرل ، حاجی محمد رفیق رانا کونسلر ، حاجی محمد شفیع نمبردار ، حاجی عبد الغفار ، پرویز خان بلوچ، قاری افضل حسینی ، حافظ محمد فاروق ، قاری محمد حنیف ربانی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی اور عوام کا معیار زند گی بلند کرنا مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ہے حکومت تسلسل کے ساتھ اپنے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد جاری رکھے گی عوام کے سامنے ہے کہ حکومت کو ورثہ میں مالی مسائل اور بحران نبرد آزما ہے عمران خان اور انکے حواریوں کو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی کا میابی ہضم نہیں ہورہی اپو ز یشن جتنی مرضی سا ز شیں کرلیں کا میابی مسلم لیگ(ن) کا مقدر بن چکی ہے آخرپر صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ودیگر نے مہر اسماعی کی والدہ مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی او ر پسما ند گان کے لیے صبروجمیل کی دُعا کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر