عارضی اقتدار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے: اویس لغاری

عارضی اقتدار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے: اویس لغاری

کو ٹ چھٹہ(سٹی رپورٹر)گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے توانائی(بجلی) سردار اویس(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

احمد خان لغا ری نے کو ٹ چھٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بجلی کے نظا م کو جدید خطوط پر استوارکر نے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،کمزور ٹرانسفارمر،جھکے ہو ئے بجلی کی پو لز اور بو سیدہ تاروں کی درستگی کیلئے کام میں تیزی لا ئی گئی ہے ،آ ئندہ ہفتے نیا قانون پا س کر رہے ہیں جس کے تحت بجلی چوری کر نیوالوں کیساتھ ساتھ غلط بل بھیجنے والے اہلکار بھی جیل کی ہوا کھا ئیں گے ۔وفا قی وزیر نے کہا نیا میٹر لگوانے کیلئے سائلین کو چار،چار مہینے دفا تر کے چکر کا ٹنا پڑتے تھے لیکن آ ئندہ ماہ سے نئے نظا م کے مطابق ڈیما نڈ نو ٹس بھر نے کے بعد پندرہ دن کے اندر نیا میٹر جا ری کر دیا جا ئے گا ۔اویس خان لغا ری نے کہا کہ سردار فا روق احمد خان لغا ری مرحوم کے سیاسی نظریے کے مطابق نہ کرپشن کریں گے اور نہ ہی کر نے دیں گے وزارت کے دوران کسی بھی پاکستانی شہری سے نا انصافی نہیں کریں گے اور نہ ہی وزارت کو ذا تی مفادات کیلئے استعمال کر یں گے ۔انھوں نے برملا کہا کہ بجلی چو ری محکمے کیلئے نا قابل برداشت ہے اور بجلی چوری کے معاملات میں کسی بھی سفارش کو خا طر میں نہیں لا یا جا ئے گا ۔بجلی چو ری کا خا تمہ ہو گا تو اوور بلنگ میں بھی کمی آ ئے گی ۔سردار اویس احمد خان لغا ری نے کہا کہ جنو بی پنجاب کو وسطی پنجاب کے برابر لا ئیں گے عارضی اقتدار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور نہ ہی مخالفین کی طرح2انچ کی صوبائی وزارت ملنے پر بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہو نگے ۔ آ خر میں انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ڈیرہ غازیخان جلسے میں لغا ری گروپ کے کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر سیاسی قیادت نے وزارت کی ذمہ داری سونپی جس کیلئے میرے حلقے کا ہر فرد مبا رکباد کا مستحق ہے ،بھرپور استقبال کر نے پر کو ٹ چھٹہ کی عوام کا شکریہ ادا کر تا ہو ں ۔عوامی اجتما ع سے ظفر عالم گو رما نی ،رانا محمد ندیم ،چو ہدری حبیب ،سعید مہروانی ،افضل مرزیانی،چو ہدری فا روق احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ایس ڈی او محمد اشفاق خان ،اعظم ببر ،چیئرمین عبدالحمید خان جلبانی،چیئرمین ملک عاشق حسین ملانہ ،ڈا کٹر حا کم مہیسر ،ارشد گو رمانی ،ندیم خان گو رمانی،راجہ عابد حسین ،حسین سرور ،غلام سرور بدوئی ،عبداللہ بزدار سمیت کا رکنوں کی بڑی تعداد مو جود تھی۔

اویس لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...