مثبت پالیسیاں، سرمایہ کاری ہورہی ہے: مائزہ حمید

مثبت پالیسیاں، سرمایہ کاری ہورہی ہے: مائزہ حمید

رحیم یارخان(بیورونیوز)رکن قومی اسمبلی محترمہ مائزہ حمید گجر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے میاں(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے، آج ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہے جس وجہ سے ملک بھر کے تاجر، صنعتکار مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت نہ صرف خوش ہیں ملکی برآمدات پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مثبت پالیسیوں کی بدولت آج لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان پر ایک سازش کے تحت بے بنیاد الزامات عائد کئے جارہے ہیں جنہیں عنقریب بے نقاب کیا جائے گا اور اقتدار کے خواہشمند افراد کو چاہئے کہ وہ اقتدار کی ہوس میں اندھے نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر میاں نواز شریف کی قیادت میں کامیاب ہوگی اور میاں نواز شریف ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان بن کر ملک کی خدمت کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر