(ن) لیگ میں کوئی اختلاف نہیں: ریاض پیرزادہ

(ن) لیگ میں کوئی اختلاف نہیں: ریاض پیرزادہ

حاصل پور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

میاں محمد شہباز شریف ملکر چلتے ہیں تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر بین الصوبائی میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ میاں محمد نوازشریف کے مشیروں کے غلط مشوروں کے باعث آج میاں محمد نوازشریف کو یہ دن دیکھنے پڑے ہیں انہوں نے کہاکہ ملاقات کیس تو بنتے رہتے ہیں اس سے قبل بھی یوسف رضا گیلانی وغیرہ پر بھی ملاقات کیس تھے مگر ان جماعتوں کے قائدین نے حوصلہ نہ ہارا آج بھی پیپلز پارٹی زندہ واحد جماعت ہے انہوں نے کہاکہ میں نے بیان اس لیئے دیا تھا کہ میاں محمد نوازشریف بھی ملک کو اچھے طریقے سے چلا سکتے ہیں ان دونوں بھائیوں محمد نواز شریف اور محمد شہبازشریف پر مسلم لیگ ن اراکین اسمبلی اور عوام اعتماد کرتے ہیں میں اور میرے ساتھی بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں ملک میں 2018 میں توانائی بحران پر قابو پا لیا جائے گا دہشت گردی کے خاتمہ کے لیئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ NA186 میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام ہو رہے ہیں حاصل پورتا بہاولپور ڈبل روڈ کاا فتتاح عنقریب وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کریں گے حاصل پور میں سوئی گیس کی فراہمی دیہی علاقوں میں رابطہ سڑکیں کی تعمیر اور بجلی کی فراہمی کی جار ہی ہے انہوں نے کہاکہ نوجوانوں نسل کے لیے تعلیم اور عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر