فاضل پور میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی‘ جہیز بھی دیا گیا

فاضل پور میں 50 جوڑوں کی اجتماعی شادی‘ جہیز بھی دیا گیا

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواحی علاقہ فاضل پور میں صوفی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے زیراہتمام 50 جوڑو ں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پچاس غریب خاندا نوں کے بچے اور بچیوں کی شادی ہوئی صوفی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہر جوڑے کوتقریبا ایک ، ایک لاکھ کا جہیز بھی دیا(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

گیا دلہنوں کو گفٹ ہیمپرز بھی دیئے گئے اس موقع پر آنے والے خاندانوں کیلئے طعام کا بھی بندوبست کیا گیا تھا ٹرسٹ کے صدر صوفی محمد انور مدنی کے مطابق ہرسال فاضل پور شہر اور قریبی دیہاتوں سے غریب خاندانوں کا چناؤ کیا جاتا ہے اور ایسے مستحق غریب خاندانوں کی اجتماعی شادی کرائی جاتی ہے اور اُنہیں جہیز بھی دیا جاتا ہے تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شاہد محبوب سمیت ضلع بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اجتماعی شادی

ط

مزید : ملتان صفحہ آخر