پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کی تیاریاں شروع‘ پی ٹی اے کو فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات جاری

پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کی تیاریاں شروع‘ پی ٹی اے کو فریم ورک تیار کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر) انٹر نیٹ کی سپیڈ کم ہونے کا شکوہ کرنے والے صارفین کے لئے پاکستان میں 5 جی سروس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
بعد وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کو 5 جی سروس کا فریم ورک تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ پی ٹی اے فریم ورک تیار کرکے محدود تجرباتی سروس شروع کرے گی جب کہ اس حوالے سے پاکستان میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ 2018 میں پاکستان 5 جی سروس مہیا کرنے والے دنیا کے چند ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا اور صارفین کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔