آزاد کشمیر کا یوم تاسیس شایان شان اندازمیں منانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے

آزاد کشمیر کا یوم تاسیس شایان شان اندازمیں منانے کے حوالے سے انتظامات مکمل ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد کشمیر کا یوم تاسیس شایان شان اندازمیں منانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز یونیورسٹی کالج گراؤنڈ سٹی کیمپس میں فل ڈریس ریئرسل کی گئی جس میں آئی جی پولیس ڈاکٹر شعیب دستگیر، سیکرٹری سروسزچوہدری لیاقت حسین،سیکرٹری پی پی ایچ خواجہ محمد احسن،چیئرمین ٹیوٹاظفر نبی بٹ،کمشنر مظفرآبادظفر محمود خان ،ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف سمیت تمام محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔فل ڈریس ریئرسل میں ضلعی انتظامیہ،پولیس کے دستے، پولیس بینڈز، طلباوطالبات بھی شریک تھے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر