مخدوم رشید کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ،1ڈاکو ہلاک
ملتان(کرائم رپورٹر) مخدوم رشید کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ 1ڈاکو ہلاک، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ مخدوم رشید نے گزشتہ روز زیر حراست ڈاکو سلیم کو نشاندہی کیلئے متی تل روڈ(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
لیجارہی تھی۔ جہاں مبینہ طور پر سلیم کے ساتھی ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ جبکہ سلیم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔