بھانے کی چھت گرنے سے 4مزدور زخمی

بھانے کی چھت گرنے سے 4مزدور زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)زیر تعمیر بھانے کی چھت گرنے سے 4افراد زخمی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
ہوگئے،ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نشتر ہسپتا ل منتقل کردیا۔معلوم ہوا ہے کہ ڈیرہ محمدی بہاولپور بائی پاس کے قریب زیر تعمیر بھانے کی چھت گرنے سے 4مزدور ملبے تلے دب گئے۔اہل علاقہ بڑی تعدا د میں موقع پر اکھٹے ہوگئے ،اور ملبہ ہٹانا شروع کردیا۔اسی دوران ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا،اور آدھے گھنٹے میں ملبہ ہٹا کر زخمیو ں کو باہر نکال لیا،ان میں 33سالہ یوسف،35سالہ فاروق،25سالہ مظہر،اور30سالہ تاج محمد شامل ہیں۔جنھیں طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔