دوسرے محکموں کے افسران کو سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز مقرر کرنے کیخلاف پنجاب ٹیچر یونین نے حکم امتناعی لے لیا

دوسرے محکموں کے افسران کو سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز مقرر کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی طرف سے کسی بھی محکمے سے گریڈ18کے افسر کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
اتھارٹی مقرر کئے جانے کے فیصلے کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین نے عدلیہ سے سٹے لے لیا۔ ٹیچرز یونین کے عہدیداروں کے مطابق شعبہ تعلیم کے معاملات صرف ماہرین تعلیم ہی سمجھ سکتے ہیں ۔ کسی دوسرے محکمے یا شعبے کے افسر کی سی ای او کے اہم ترین عہدے پر تعیناتی سے معاملات گڑ بڑ ہو جائیں گے ۔ اس لئے حکومت دانشمندانہ فیصلے کرے اور محکمہ تعلیم کے علاوہ دوسرے محکموں کے افسران کو سی ای اوز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزمقررکرنے کا فیصلہ واپس لے ۔ اتنا عرصہ انتظار کرنے کے بعد بالآخر عدلیہ سے رجوع کرنا پڑا ہے ۔