ڈویثرنل ڈائریکٹر سیکنڈری و ایلیمنٹری کے تاحال دفاتر نہ بن سکے

ڈویثرنل ڈائریکٹر سیکنڈری و ایلیمنٹری کے تاحال دفاتر نہ بن سکے

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈویژنل ڈائریکٹر ز سیکنڈری و ایلمنٹری کے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

تاحال دفاتر نہیں بن سکے ۔ ملتان میں سی ای او کے روم کے باہر تو ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز سیکنڈری کی نیم پلیٹ آویزاں نہیں ہو سکی جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ( مردانہ) کے کمرے کے باہرڈویژنل ڈائریکٹر سکولز ایلمنٹری کی نیم پلیٹ آویزاں کی گئی ہے ۔ حد تو یہ ہے کہ ملتان میں تاحال ڈائریکٹرز سکولزسیکنڈری و ایلمنٹری کے دفاتر تو بننا درکنا ر‘ سی ای او ایجوکیشن کے اپنے دفتر کی عمارت نہیں ہے ۔کمپری ہنسو سکول کے ہاسٹل کی عمارت پر ’’ قبضہ‘‘ کرکے وہاں دفتر بنایا گیا ہے ۔’’قبضہ‘‘ کی گئی اس عمارت میں پہلے ای ڈی ای او ایجوکیشن کا آفس تھا اور اب سی ای او کا آفس ہے۔

دفاتر

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...