بڑے منصوبوں کی تعمیر سے ریاست ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کریگی،وزیر تعلیم آزاد کشمیر

بڑے منصوبوں کی تعمیر سے ریاست ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کریگی،وزیر تعلیم ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں بڑے منصوبوں کی تعمیر سے ریاست ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے گی وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے موجودہ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کیلئے رواں سال وفاق نے بھرپور انداز میں بجٹ فراہم کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کر رہی ہے گزشتہ حکومتوں کی بدعنوانیوں ، بد انتظامیوں کے باعث آزاد کشمیر کے عوام نے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا ہے موجودہ حکومت نے مختصر عرصہ میں مالی مسائل سے نکلنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا کر ریاستی عوام کو درپیش مسائل میں خاطر خواہ کمی لائی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عوام سے جو وعدے کئے تھے ان پر بڑے منصوبوں کی صورت میں سلسلہ وار عملدرآمد ہو رہا ہے آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا حقیقی دور شروع ہو چکا ہے موجودہ حکومت نے نظام کی بہتری کیلئے مرحلہ وار بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں اداروں میں اصلاحات لا کر عوام کو ایک بہتر نظام دینے کیلئے عملی کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے گڈ گورننس قائم کر کے اداروں کو مستحکم کر رہے ہیں آزادکشمیر کے عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے فیملی کورٹس کی صورت میں اقدامات اٹھائے گئے ہیں حکومت نے ریاست کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے فری ایمرجنسی سروسز کا آغاز کیا مرحلہ وار ریاستی عوام کو درپیش دیگر مسائل کے خاتمہ کیلئے موجودہ حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...