دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افغانستان کیساتھ ہیں، دفتر خارجہ
اسلام آباد(صباح نیوز) ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ دہشت (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
گردی کی لعنت کے خلاف لڑائی میں افغان حکومت کے ساتھ ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کے مطابق پاکستان کابل ملٹری اکیڈمی کے قریب دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اورخوفناک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی تیزی سے صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑائی میں افغان حکومت کے ساتھ ہیں جب کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ریاستوں میں قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے سے 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے تھے۔
دفتر خارجہ