آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے تحصیل کے انتخابات مکمل پروگریسیو پینل کامیاب

آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے تحصیل کے انتخابات مکمل پروگریسیو ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کے تحصیل کے انتخابات مکمل ۔پروگریسیو پینل نے میدان مار لیا ۔کل 350ووٹر میں سے کل 210ووٹ پول ہوئے ۔پروگریسیو پینل نے 116ووٹ حاصل کیے جبکہ مدمقابل فرینڈز پینل نے 94ووٹ حاصل کیے ۔22ووٹوں کی برتری سے پروگریسیو پینل نے برتری حاصل کی ۔مجموعی طور پر 60فیصد ووٹ پول ہوئے ۔پولنگ صبح پونے 10بجے سے شام پونے 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔چیف الیکشن کمشنر کے فرائض ممتاز علمی شخصیت سردار فیاض الحسن نے سید جواد حیدر کاظمی ،آصف ایوب قریشی نے سر انجام دئیے ۔پولنگ سمائل ایجوکیشن سسٹم ویسٹرن بائی پاس روڈ گوجرہ میں ہوئی ۔صبح سے لے کر شام تک دونوں پینلز کے امیدواران اور سپورٹران اپنے اپنے ووٹرز کو وقفے وقفے سے لاتے رہے ۔پولنگ ختم ہوتے ہی دونوں پینل کے حمایتیوں کا جم غفیر اُمڈ آیا ۔الیکشن کمشنر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے دونوں پینلز اور ووٹرز کو شاندار روایات کے مطابق قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔نتائج سنتے ہی دونوں پینلز کے امیدواران نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور گلے لگایا جبکہ اس موقع پر سابق مرکزی صدر خواجہ عبدالحنان ،ڈاکٹر سردار فیاض الحسن ،وجاہت اشرف اعوان ،ناصر قریشی ،نو منتخب تحصیل صدر ساجد نذیر قریشی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اصل مقصد شعور دے کر پرائیویٹ سکولز کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔آج ہم میں سے کوئی جیتا اور کوئی ہارا نہیں بلکہ اصل جیت پرائیویٹ سیکٹر کی ہوئی ہے ۔ہم سب مل جل کر پرائیویٹ اسکولز برادری کے امیج کو معاشرے ،حکومت اور میڈیا میں بہتری کیلئے کوشاں رہیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر