دالوں کی درآمدات میں 25.17 فیصد کمی ریکارڈ

دالوں کی درآمدات میں 25.17 فیصد کمی ریکارڈ

ملتان(جنرل رپورٹر)ملک میں چاول اور سبزیوں کی اچھی پیداوار (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کے باعث دال کی درآمد میں واضح کمی ہوگئی ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں دالوں کی درآمدات میں 25.17فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی سے لے کر ستمبر کے اختتام تک ملک میں 46.178ملین ڈالر مالیت کی دالوں کی درآمدات کی گئیں۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے کے دوران ایک لاکھ69 ہزار821میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئیں، گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران دو لاکھ 9 ہزار860میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئی تھیں۔ستمبر2017ء میں بھی دالوں کی درآمدات میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دالیں

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...