ہارون آباد ‘ رشتہ دار لڑکی پر تیزاب انڈیل دیا‘ آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

ہارون آباد ‘ رشتہ دار لڑکی پر تیزاب انڈیل دیا‘ آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ

ہارون آباد(نامہ نگار) گھرآئے ہوئے مہمان نے سوئی ہوئی رشتہ دار لڑکی پر تیزاب پھینک دیا ،لڑکی کا چہرہ ،چھاتی جھلس گئے آنکھ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ،تھانہ سٹی میں لڑکی کے بھائی محمد اکرام کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق کہ میری رشتہ دار خالہ اور رشتہ دار ماجد ہمارے گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے جو کہ صحن میں سوئے ہوئے تھے میں اور (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

میری بہن غلام فاطمہ ایک کمرے میں اور دوسرے کمرے میں میری بہن ثانیہ ہوئے تھے میرے ابو اور میری امی گاؤں گئے ہوئے تھے کہ اچانک میری بہن غلام فاطمہ کے رونے کی آواز آئی ہم جاگ گئے اور رونے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا کہ کوئی جلادینے والی شے میرے چہرے اور چھاتی پر گر گئی ہے اسی اثناء میں ماجد چوبارہ کی سیڑھیوں سے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گیا اور ہم اپنی بہن کو لے کر ہسپتال پہنچے تو ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ تیزاب کی جلن ہے ،ماجد میری بہن پر بری نظر رکھتا تھا جس کو منع کیا تو اس رنجش کی وجہ سے اس نے میری بہن کو جان سے مارنے کی خاظراس پر تیزاب پھینک دیا ہے پولیس تھانہ سٹی نے زیر دفعہ 324،336Bمقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...