ماثرین نیلم جہلم کا احتجاجی دھرنا دینے شاہرائے نیلم بند کرنیکا اعلان

ماثرین نیلم جہلم کا احتجاجی دھرنا دینے شاہرائے نیلم بند کرنیکا اعلان

مظفرآباد(بیورورپورٹ)متاثرین نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کا اجلاس،25اکتوبر کو احتجاجی دھرنا دینے اور شاہرائے نیلم بند کرنے کا اعلان۔حکومت ہمارے16نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈکوپورا کرے۔بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا۔پاکستان واپڈا اور ضلعی انتظامیہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لے۔ملکیتی اراضی کی قربانی دی ہے ہمارے جذبہ حب الوفنی کو مذاق نہ بنایا جائے۔ایکشن کمیٹی متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ کا اجلاس صدر کمیٹی حاجی لطیف مغل کی صدارت میں نوسیری بازار میں ہوا۔جس میں نصیر قیوم،حاجی میر غلام قادر،میر بشیر،صدر انجمن تاجران نوسدہ بازار میر اشفاق،میر سلطان،حاجی نثار سمیت متاثرہ علاقوں کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں حکومت کو دیئے گئے سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالہ سے حکمت عمی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی عدم منظوری پر 25اکتوبر کو پراجیکٹ پر کام بند کروانے کے ساتھ ساتھ شاہراہ نیلم پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا رابطہ نہ کیا جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی بے حسی کی مذمت کی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر