چکوال ، تلہ گنگ عدالتوں میں براہ راست شہادتیں وصول کرنے کیلئے ویڈیو سسٹم قائم

چکوال ، تلہ گنگ عدالتوں میں براہ راست شہادتیں وصول کرنے کیلئے ویڈیو سسٹم ...

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تلہ گنگ عدالتوں میں پیشی پر آنے والے خطرناک قیدیوں پر قاتلانہ اور دیگر حملوں کی روک تھام کیلئے براہ راست شہادتیں وصول کرنے کیلئے ویڈیو لنک سسٹم قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان نے تلہ گنگ عدالتوں کا دورہ کیا جہاں پر انہیں اس ویڈیو لنک کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار احمد خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلہ گنگ عدالت میں سیکورٹی کے پیش نظر عدالتوں میں پیش ہونے والے خطرناک قیدی جن پر قاتلانہ حملہ کیا جاتا ہے کی روک تھام کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال بوسال کی خصوصی کوشش پر ان تمام قیدیوں کیلئے ویڈیو لنک سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ ان تمام قیدیوں جن کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے ان کو محفوظ کیا جا سکے او ران کی شہادتیں ویڈیو لنک کے ذریعے متعلقہ جیل سے ہی ریکارڈ کی جا سکیں گی۔ سیشن جج چکوال چوہدری انوار احمد خان نے سپرنٹنڈنٹ جیل جہلم فخر سلطان سے بھی براہ راست بات چیت کی اور انہیں خطرناک قیدیوں کی زندگی کی حفاظت کے بارے میں ہدایات جاری کیں اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی کہ وہ تمام پیشی پر آنے والے تمام ملزمان بروقت عدالتوں میں پہنچانے کا موثر بندوبست کریں۔ اس موقع پر سینئر سول جج ایڈمنسٹریشن میڈم سائرہ نورین، ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال بوسال، ظہیر احمد، فاروق احمد، سول جج فہیم احمد شاہ ، عمران حسین، مہوش فاطمہ اور ملک شیر افضل بھی موجود تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...