این اے 4 میں ورکرز خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے : انتخاب چمکنی

این اے 4 میں ورکرز خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے : انتخاب چمکنی

پشاور (کرائمز رپورٹر) اُرمڑ میرہ پشاور میں الیکشن برائے NA-4کے ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مشیر برائے امیر جماعت اسلامی پاکستان و چیئر مین مشاورتی کونسل خیبر پختونخواہ انتخاب خان چمکنی نے کہا۔کہ NA-4میں حکمران جماعتوں نے ترقیاتی کاموں کا لالچ دے کر الیکشن کمیشن کی پابندیو ں کی دجیاں اُڑا دی جو کہ پچھلے ساڑھے چار سالوں میں NA-4میں نمودار نہیں ہوئے تھے ۔ آج ٹرانسفارمروں، سوئی گیس پائپوں ، سڑ کوں اور سولر سکیموں سے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔انکا اس علاقے کی پسماندگی ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں صرف 26اکتوبر تک عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اور یہ حکمران پچھلے کئی سالوں سے اِن حلقوں پے قابض ہے۔انتخاب خان چمکنی نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اِن علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا ایک انچ تک کام نہیں کیا اور عوام کو مایوسیوں اور اندھیروں میں دکھیلتے گئے اور آج کچھ جماعتیں NA-4کے ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔ عوام کو پیسوں کا لالچ دے کر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور کِل عام عوام کو ووٹ کے بدلے پیسوں کی لالچ دے رہے ہیں۔اسکا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے اور رُوکنا چاہیے۔جماعت اسلامی کا مقصد اور منشور اسلامی فلاحی مملکت کا قیام اور عوام کی بے لو ث خدمت ہے جو کہ جاری رہے گی ۔ شمولیتی جلسے سے NA-4جماعت اسلامی کے نامزد اُمیدوار واصل فاروق خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ میں جیت کر پارلیمنٹ میں عوام کی حقیقی نمائندگی کروں گا اور عوام کی عز ت کرنا مجھ پر لازم ہے۔ جماعت اسلامی کو ووٹ دیکر اس قومی فریضے کو صحیح سمت میں استعمال کر کے اپنی ذمہ داری نبائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...