جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

چارسدہ( بیورو رپورٹ )جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کی قیادت میں پارٹی وفد کا ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر سے مضر صحت اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی ، ڈومیسائل کے حصول کیلئے ون ونڈو اپریشن شروع کرنے ، عوامی شکایات کیلئے ایس ایم ایس سسٹم شروع کرنے اور لینڈ مافیا کے خلاف بلا امتیاز اپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان کی قیادت میں جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان درانی ،سابق امیر مصباح اللہ،ضلعی رہنما میجراکبر جان خان اورنائب امیر مجیب الرحمان ایڈوکیٹ پر مشتمل وفد نے نو تعینات ڈپٹی کمشنر منتظرخان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد نے ڈپٹی کمشنر منتظر خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی تعیناتی کو چارسدہ کے عوام کیلئے خوش آئند قرار دیا ۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر سے مضر صحت اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی ، ڈومیسائل کے حصول کیلئے ون ونڈو اپریشن شروع کرنے ، عوامی شکایات کیلئے ایس ایم ایس سسٹم شروع کرنے اور لینڈ مافیا کے خلاف بلا امتیاز اپریشن شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر پر زور دیا کہ تاجر رہنماؤں کے مشاورت سے تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا جائے اور ریاستی اداروں میں کرپشن کی روک تھام کیلئے یقینی اقدامات کئے جائے۔ وفد نے چارسدہ میں سرکاری ہاوسنگ سکیم شروع کرنے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی او ر ہسپتال کے بہتر ی کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ ریونیو سٹاف کی طرف سے بلا ضرورت سٹام پیپرز کی خریداری روکنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر پر واضح کیا کہ چارسدہ ایک زرعی اور زرخیز ضلع ہے اور پیدواری صلاحتیں بڑھانے کیلئے بین الاقوامی این جی اوز کو اس طرف متوجہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ ڈپٹی کمشنر منتظرخان نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیکر چارسدہ کو ایک ماڈل ضلع بنایا جائیگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...