مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ناگزیر ہے‘ مولانا خلیل

مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ناگزیر ہے‘ مولانا خلیل

ڈیرہ اسما عیل خان(بیورو رپورٹ)معروف عالم دین، جامعہ سراج العلوم کے مہتمم مولانا قاری خلیل احمد سراج نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کا فروغ ، مسلکی لسانی کشیدگی کا خاتمہ پاکستان کی ترقی کے لیئے انتہائی ضروری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے کارکنوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ہمیں ایک دوسرے سے لڑا کر پاکستان اور امت مسلمہ کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ہمیں ایسی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگاانہوں نے کہا کہ حالیہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر ڈیرہ اسما عیل خان کی سیاسی قیادت تاجر رہنما عوامی شخصیات ، عسکری اور پولیس حکام ، اہلسنت اور اہل تشیع مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ماضی میں جس طرح ہمارے علاقے میں اہل سنت والجماعت کے اکابرین جن میں پیر صاحب کھگلاں والے پیر عطاء محمد صاحب، شہزادہ فضل دادجیسی شخصیات اہل تشیع کے ساتھ مذہبی یکجہتی کامظاہرہ کرتے تھے اس سال بھی اہل سنت کے راہنما اور راجپوت برادری کے اکابرین اسی نوعیت کی یکجہتی کامظاہرہ کرتے نظر آئے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے اس خطہ سے گذرنے کے تناظر میں ہمیں مذہبی ہم آہنگی کو مذید فروغ دینا ہوگا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...