آئندہ خیبر پختونخوا میں ن لیگ کی حکومت ہو گی‘ صابر ایڈووکیٹ

آئندہ خیبر پختونخوا میں ن لیگ کی حکومت ہو گی‘ صابر ایڈووکیٹ

پشاور (پ ر) این اے فور میں انتخابات کی جیت پر 26 اکتوبر کو ناصر خان موسیٰ کے گھر پر مسلم لیگ ن کا جھنڈا لہرائیں گے اس کا اظہار ایف ایم صابر ایڈووکیٹ صوبائی جائنٹ سیکرٹری نے پشاور ہائیکورٹ میں لیگی وکلاء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ امیر مقام صوبائی صدر کی انتھک کوشش جمعیت علماء اسلام اور قومی وطن پارٹی کی تعاون سے مسلم لیگ ن بھائی جیت حاصل کرے گی اور این اے فور کے غیور عوام ناصر خان موسیٰ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی جیت 2018ء کے عام انتخابات کی سیاست پر اثر انداز ہو گی مرکزی اور خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن حکومت تشکیل پائے گی امیر مقام کی وزارت اعلیٰ شپ میں اس صوبہ کی خستہ حالی ختم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی چترال سے ڈی آئی خان تک کارکنوں کے مسائل حل کرائے جائیں گے اجلاس سے محمد شبیر خان ایڈووکیٹ‘ حبیب الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...