چارسدہ‘ پیشہ آور خواتین گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع‘ درجنوں گرفتار

چارسدہ‘ پیشہ آور خواتین گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع‘ درجنوں گرفتار

چارسدہ (بیورو رپورٹ)شہر میں پیشہ آور خواتین گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع۔ درجنوں خواتین گداگروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ شہرمیں گداگری کے آڑ میں چوری اور جسم فروشی کی شکایات پر سٹی پولیس کی بڑی کاروائی ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ شہر میں نوجوان لڑکیوں کی گداگری کے آڑ میں چوری اور جسم فروشی کی شکایات پر سٹی پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے اے ایس آئی افتخار خان نے درجنوں نوجوان لڑکیوں کو گداگروں کی روپ میں گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ پیشہ آور گداگر خواتین کے خلاف اپریشن جاری رہیگا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار گداگر خواتین کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے اور ان سے تحریری طور پر ضمانت لی گئی ہے کہ آئندہ وہ گداگری نہیں کریگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...