الخدمت فاونڈیشن بونیر کے زیر اہتمام عالمی یو م صفائی منایا گیا

الخدمت فاونڈیشن بونیر کے زیر اہتمام عالمی یو م صفائی منایا گیا

بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)الخدمت فاونڈیشن بونیر کے زیر اہتمام عالمی یو م صفائی منایا گیا ۔اس سلسلے میں الخدمت فاونڈیشن کے دفتر میں سرکاری سکولوں کے یتیم طلباء نے شر کت کی ۔منعقدہ تقریب سے الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد رحمان ،مرویز علی خان نے کہا کہ عالمی یوم صفائی منانے کا مقصد عوام میں صفائی کے خوالہ سے شعور اجاگر کرناہے ۔15اکتو بر 2008 دنیاں کی لیول پر ایک کانفرنس منعقد ہو ئی جس میں 70 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی ۔اور اسی روز ایک کروڑ 20 لاکھ بچوں نے صابن سے ہاتھ دھوئے ۔الخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داروں نے کہا کہ صفائی کا خیال رکھنے سے ہم اکثر بیماریوں سے بچ جاتے ہے ۔گندگی پھیلانے سے بچے مختلف بیماریوکے شکار ہو جاتے ہے ۔جس میں قے دست سمیت کئی بیماریاں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کی لیٹرین استعمال کرنے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئے اور دوسروں کو بھی صفائی کی تلقین کرے ۔انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ صفائی کے خوالہ سے اپنے گھروں میں اگاہی پید اکرے ۔صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اوراللہ تعالی نے ہمیں صفائی کرنے کا بھی حکم دیاہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...