سکاوٹس کا مقصد ایک بہترین انسان بنانا ہے ‘ عبدالجبار

سکاوٹس کا مقصد ایک بہترین انسان بنانا ہے ‘ عبدالجبار

مٹہ (نمائندہ پاکستان ) ضلع نائب ناظم عبدالجبا ر خان اور ڈسٹرکٹ سکاوٹ کمشنر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر محمد امین نے کہا ہے کہ سکاوٹس کا مقصد ایک بہترین انسان بنانا ہے جو پوری انسانیت کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ بغیر کسی لالچ اور بلافرق وتفریق دکھی انسانیت کی خدمت ایک اعظیم عبادت ہے مٹہ سکاوٹ اوپن گروپ کا افتتاح 2002میں افضل خان لالا جیسے شخصیت نے کرکے اج یہ گروپ پوری ملک سمیت پوری دنیا میں خدمات سرانجام دیتے ہیں ہم سب کو ملکر اپنے بچوں کو ایک پرامن مسقبل دینے کیلئے کردار ادا کرنا چایئے ورنہ انے والے نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سکاوٹ ہاوس مٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کثیر تعداد میں سکاوٹس اور عام لوگوں نے شرکت کی تقریب سے حاجی موسی ٰ خان پاسبان محمد اسرار سازند رفیع اللہ الیاس زمان مجاھد حبیب اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں سکاوٹس نے اپنے بھرپور فن کا بھی مظاہرہ کرکے موجود لوگوں سے خوب داد اصول کی تقریب میں سید مختیار باچہ محمد گل مسکین زادہ ملک اختر علی خان محمد قدیم خوازہ خیلہ کالج کے پرنسپل پورفیسر شہاب الدین عنایت اللہ خان عنایت الرحمان حیدر علی خان محمد زوبیر رحمت علی اور دیگر افراد بھی موجود تھے ضلعی نائب ناظم عبدالجبار خان نے کہا کہ پختون قوم میں ایک خوبصورت عادت یہ ہے کہ ہم ہر حال میں اپنے بڑوں کے احترام کرتے ہیں اور بڑوں کو عزت دیتے ہیں اور بڑے چھوٹوں کا خاص خیال رکھ ان چھو ٹوں پر شفقت کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ضلع کونسل میں تمام ممبران ان کو عزت دیتے ہیں جس پو وہ تمام ایوان کے مشکور ہے انہوں نے کہا کہ مٹہ سکاوٹ اوپن گروپ کا افتتاح 2002میں افضل خان لالا جیسے پختہ ذہین اور ارادے رکھنے والے شخصیت نے کرکے اج مٹہ سکاوٹ ایک مضبوط ادارہ بن چکا ہے جو پوری ملک اور دنیا میں مٹہ کے نمائندگی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں میں سکاوٹ کی طرح جذبہ پیدا ہو کر ملک وقوم کی خدمت کرنا چایئے انہوں نے سکاوٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام اور سیاسی جماعتوں میں قوت برداشت پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہم ایک دوسرے کو عزت دے سکیں انہوں نے کہا ملک کو بیرونی دباو سے ازاد کرانے کیلئے ہمیں پہلے بیرونی وسائل کی استعما لو چھوڑنا پڑیگا اور جب تک ہم بیرونی وسائل استعمال کرتے ہیں ہم اپنے مرضی کی پالیسیاں نہیں بناسکتے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ہم سب کو ملکر اپنے بچوں کیلئے ایک خوشحال اور پرامن مستقبل بنانے کیلئے عملی کام کرنا چایئے تقریب کے اخر میں مہمانوں نے سکاوٹس صحافیوں اور دیگر لوگوں پر ایورڈز شلیڈز میڈلز اور سر ٹیفکیٹس تقسیم کی

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر