پسند کی شادی، جرگے نے ’’ملزم‘‘ کی 2کمسن بھتیجاں ونی کرنیکا حکم کر دیا

پسند کی شادی، جرگے نے ’’ملزم‘‘ کی 2کمسن بھتیجاں ونی کرنیکا حکم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈہرکی(نامہ نگار ) سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود جرگہ 5لاکھ روپے جرمانہ اوردومعصوم بچیاں ونی کرنے کافیصلہ سنا دیا تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے قریبی گاؤں گلن مہر کے رہائشی نے ایک سال قبل گھوٹکی کی عدالت میں شاہدہ ولدصاحب کوری سے پیارکی شادی رچانے والے (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
نوجوان فتح محمدکوری کے خلاف علاقہ کے بااثر افرادکا غیر قانونی جرگہ کرکے اسکی دومعصوم بھتیجیاں 5سالہ مریم،7 سالہ حمیدہ کو ونی کرنے اور 5لاکھ روپے جرمانہ دا کرنے کا فتویٰ جاری کردیا ہے اس سلسلہ میں نوجوان کے بھائی لکھن کوری نے بتایا ہے کہ ہم نے جان بچانے کیلئے تین لاکھ روپے دے کر باقی رقم اور اپنی معصوم بچیوں کا رشتہ دینے سے انکار کردیا ہے جس پر علاقہ کے بااثروڈیرے ہادی بخش کوری،گلشیر،شوکت اوردیگرنے میرے گھرپر حملہ کرکے گھرمیں موجودعورتوں اور ٹی بی کے مرض میں مبتلا میرے معصوم تین بیٹوں کو سخت تشد کا نشانہ بنایا اور ہماری چینخ وپکارپر ہمیں قتل اور ونی کی جانے والی معصوم لڑکیوں کو اغوا کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ملزمان فرارہوگئے ہیں انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آئی جی سندھ اوردیگراعلیٰ حکام سے غیرقانونی جرگہ کرنے والے بااثروڈیروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اپنی زندگیا ں اور ونی کی جانے والی معصوم بچیوں کو اغوا ہونے سے بچانے کی اپیل کی ہے ۔