کرنٹ لگنے سے 4ہلاکتیں، دبئی پلٹ کار ٹرالر تصادم کی نذر

کرنٹ لگنے سے 4ہلاکتیں، دبئی پلٹ کار ٹرالر تصادم کی نذر

ملتان، دائرہ دین پناہ ، گڑھا موڑ، کوٹ سلطان ، ٹھل حمزہ، ترنڈہ محمد پناہ (کرائم رپورٹر، نمائندگان) بجلی کا کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے کار ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دبئی پلٹ شخص دم توڑ گیا گھریلو ناچاقی پر 5 بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی اس سلسلہ میں چھت پر کام کرتے ہوئے مزدور بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ بستی نانڈلہ کا رہائشی 17سالہ رضوان بہادر پور کے علاقہ میں زیر تعمیر مکان (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کی چھت پر کام کررہا تھا،جہاں وہ ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا ،اور بے ہوش ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور اسے نشتر منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کیمطابق وارڈنمبر3دائرہ دین پناہ خاوندسے گھریلوناچاقی کے باعث5بچوں کی ماں نے زہریلی دوائی پی کرزندگی کاچراغ گل کردیا عظمیٰ بی بی زوجہ محمدایوب قوم جٹ کھوکھرسکنہ محلہ گسگراں اندرون حسین آگاہی ملتان کی ہمشیرہ صائمہ کی شادی وارڈنمبر3دائرہ دین پناہ کے رہائشی ثناء اللہ چولانی سے15سال قبل ہوئی جس کے بطن سے5بچے ہیں۔صائمہ کااپنے خاوندثناء اللہ سے اکثرجھگڑارہتاتشددکی وجہ سے جوذہنی مریض بن چکی تھی گزشتہ روزگھرمیں پڑی زائدالمعیادکھانسی کاسیرپ پی لیاجس سے حالت خراب ہونے پرآرایچ سی دائرہ دین پناہ میں ابتدائی طبی امدادکے بعدنشترریفرکیاگیاجہاں وہ جاں بحق ہوگئی۔ملتان کی رہائشی عظمیٰ بی بی نے15پرکال کرکے اپنے بہنوئی پرقتل کاالزام عائدکیاتاہم بعدازاں عدالت میں تحریری بیان دے کرکاروائی نہ کرنے کی درخواست کی جسے پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی جسے ملتان لے جایاگیاپولیس نے ابتدائی رپورٹ روزنامچہ میں درج کرلی۔ گڑھا موڑ سے نامہ نگار کیمطابق چک نمبر96ڈبلیو بی گڑھاموڑ کے رہائشی مہر عباس اختر کا بھائی مہر ریاض اختر دبئی سے لاہور ائیر پورٹ سے گھر چک نمبر96ڈبلیو بی گڑھاموڑ آ رہا تھا کہ مانگا منڈی کے قریب کار اور ٹریلر کے تصادم سے روڈ حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ آ ج صبح 10بجے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی ۔ کوٹ سلطان سے نمائندہ پاکستان کیمطابق بکھری احمد خان کی بستی سردارمیں مقامی زمیندار کی کپاس کی چنائی ہو رہی تھی کہ ایک خاتون رضیہ بانو زوجہ احمد بخش کو کھیتوں سے گزرتے ہوئے بجلی کے ننگے تار سے چھو جانے پر کرنٹ لگا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسی ،ساتھ کھڑی دوسری خاتون نذیراں مائی زوجہ محمد رمضان اسے چھڑانے کے لئے آئی جونہی اس نے خاتون کو ہاتھ لگایا تو وہ بھی کرنٹ لگنے سے چل بسی۔ ٹھل حمزہ ، ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ پاکستان ، نمائندہ خصوصی کیمطابق مو ضع دفلی کبیر خان کا رہائشی طالب علم محمد شہباز دینی تعلیم کے حصول کے لئے سے مدرسہ بیت المکر م ٹھل حمزہ میں تعلیم حاصل کر رہا تھا گزشتہ روز مدرسے کے لئے اپنے ساتھی کے ہمراہ محلہ نیازی میں روٹیا ں وصول کر رہا تھا تو گلی میں کھڑے بجلی کے کھمبے کی سپور ٹ تار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مو قع پر د م توڑ گیا اہل محلہ نے واپڈا حکام کے خلاف شدید احتجاج کیا کہ ٹھل حمزہ میں اکثر بجلی کے کھمبے بو سید ہ اور تار یں ناکا رہ ہو چکی ہو ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں انہو ں نے چیئر مین واپڈ ہ سے مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ ٹھل حمزہ میں بجلی کے نظام کو درست کیا جائے اور بو سید ہ کھمبے تبدیل کئے جائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر