پی ٹی آئی نے شریف خاندان کی آؤبھگت پر وزیر داخلہ کو تحریری سوالنامہ بھجوا دیا

پی ٹی آئی نے شریف خاندان کی آؤبھگت پر وزیر داخلہ کو تحریری سوالنامہ بھجوا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آئی این پی ) تحریک انصاف نے شریف خاندان کی آؤبھگت پر وزیر داخلہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے تحریری سوالنامہ بھجوا دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کی آؤبھگت پر قومی وسائل کیسے لٹائے جاسکتے ہیں۔کیسے ایک کرپٹ خاندان کے استقبال اور تحفظ کے نام پر 21.8 ملین کی خطیر رقم ضائع کی گئی ،نااہل وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے لندن یاترا کرنے والے وزیروں نے اخراجات قومی خزانے سے کیوں ادا کئے، احسن اقبال بتائیں کرپشن کی گنگا میں انکے خاندان نے کیسے اشنان کیا، انکے بھائی مصطفیٰ کمال کو میٹرو اسلام آباد میں 448 ملین کا کنٹریکٹ کیسے دیا گیا،تفصیلا ت کے مطابق قومی خزانے سے شریف خاندان کی آؤبھگت پرتحریک انصاف نے وزیر داخلہ سے شدید احتجاج کرتے ہوئے تحریری سوالنامہ بھجوا دیا سوالنامہ پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی جانب سے بھجوایا گیاجس میں کہاگیا ہے کہ شریف خاندان کی آؤبھگت پر قومی وسائل کیسے لٹائے جاسکتے ہیں کیسے ایک کرپٹ خاندان کے استقبال اور تحفظ کے نام پر 21.8 ملین کی خطیر رقم ضائع کی گئی نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن یاترا کرنے والے وزیروں نے اخراجات قومی خزانے سے کیوں ادا کئے، بطور وزیر ریاست پاکستان سے وفاداری کی بجائے شریفوں کی کورنش بجالانے کا کیا جواز ہے, یہ وزیر تنخواہیں تو قومی خزانے سے لیتے ہیں اور کاسہ لیسی شریفوں کی کرتے ہیں, احسن اقبال بتائیں کرپشن کی گنگا میں انکے خاندان نے کیسے اشنان کیا، انکے بھا ئی مصطفیٰ کمال کو میٹرو اسلام آباد میں 448 ملین کا کنٹریکٹ کیسے دیا گیا، مصطفیٰ کمال کوتو اختیارات سے تجاوز ثابت ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس کے چیئرمین کے منصب سے معزول کیا گیاتھا,اس کے باوجود آپ کے بھائی کی کمپنی کو کنٹریکٹ کیسے فراہم کیا گیا۔
تحریری سوالنامہ