دقلم خاوندان پشتو ادبی ثقافتی جر گہ تحصیل ٹوپی کی سابقہ کابینہ بر خاست

دقلم خاوندان پشتو ادبی ثقافتی جر گہ تحصیل ٹوپی کی سابقہ کابینہ بر خاست

ٹوپی (نامہ گار)دقلم خاوندان پشتو ادبی ثقافتی جر گہ تحصیل ٹوپی کا سابقہ کابینہ بر خاست، نئی کابینہ کا اعلان بخت شیر اسیر صدر زبیر ملنگ جنرل سیکر ٹری جبکہ شیر زادہ احساس فنانس سیکر ٹری منتخب ،جرگہ کے ترویج اور ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کیا جائیگا بخت شیر اسیر تفصیل کے مطابق د قلم خاوندان پشتو ادبی جرگہ تحصیل ٹوپی کا انتخابی اجلاس زیر صدارت بزرگ شخصیت حاجی محمد آمین کے ہو اجس میں نظامت کے فرائض الیاس خان جدون نے ادا کی قرآن پاک کے تلاوت کے بعد پشتو اولسی آدب کے ممتاز شاعر غنی رحمان محسن کے ایصال صواب کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی اور لواحقین کیلئے صبر وجمیل کی دعا بھی کی جس کے بعد بخت شیر اسیرنے سابقہ کابینہ کو بر خاست کر نے کا اعلان کرتے ہوئے نئی کابینہ کے انتخاب کیلئے راہ ہموار کی طویل بحث کے بعد مطفقہ طور پر صدر بخت شیر اسیر جنرل سیکر ٹری زبیر ملنگ سر پہرست اعلیٰ حاجی محمد آمین غم جن نائب صدر الیاس خان جدون جائنٹ سیکرٹری توقیر مجبو ر جبکہ شیرزادہ احساس کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا اس موقع پر نو منتخب صدر بخت شیر اسیر نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ دقلم خاوندان پشتو ادبی جرگہ تحصیل ٹوپی اپنی انفرادی حیثیت ہر حال میں بر قرار رکھے گی اور تنظیم کا کسی بھی ادبی جر گہ سے انضمام اور الحاق کا سوال ہی پیدا نہیں ہو را آخر میں ایک شاندا ر مشاعرہ ہوا جس میں موجود تمام شعراء نے اپنا اپنا کلام سنا کر خوب داد وصول کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...