تورڈھیر پولیس کی کامیاب کارروائی‘ اشتہاری ملزم گرفتار

تورڈھیر پولیس کی کامیاب کارروائی‘ اشتہاری ملزم گرفتار

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)تھانہ کالوخان پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 28 سالوں سے مطلوب اشتہاری ملزم سلطان روم کوگرفتارکرلیا،دوسری کاروائی میں پولیس نے مشہور زمانہ شمس الحسن عرف غنڈے کے قتل میں مطلوب اشتہاری طلاء محمد کو بھی حراست میں لے لیا گیا،ملزم نے 23سالوں سے سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی میں راضی نامہ کے باوجود مقتول شمس الحسن عرف غنڈے پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتارا تھا ۔جبکہ دھمکانے ، ڈرانے اور گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم فیاض بھی دھرلیاگیا ۔گرفتار ملزم سلطان روم نے 1989ء میں مستورات کے تنازعہ پر اپنے ماموں ذاد محمد آصف کو قتل کیا تھا ملزمان سے کلاشنکوف 2عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلئے گئے دریں اثناء سرکل رزڑ کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کامیاب کاروائیوں کے دوران عرصہ دراز سے مطلوب دو خطرناک اشتہاریوں کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل رزڑ شاہ ممتاز خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن ، اے ایس آئی سبحان اللہ خان نے مخبر کی اطلاع پر سپیشل ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارکر اشتہاری ملزم سلطان روم سکنہ اسماعیلہ اور دوسرا اشتہاری ملزم طلاء محمد سکنہ مناگئی کو قتل کے مقدمات میں عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب ملزمان گرفتار کر لیے گئے ملزما ن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا جن سے مزید تفتیش زیر نگرانی تفتیشی آفیسر انسپکٹر سید جمیل خان جاری ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر