بخشالی‘ عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

بخشالی‘ عمائدین کی کاوشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

بخشالی ( نمائندہ پاکستان ) نرے سورنگ پلوڈھیری میں فریقین کے مابین صلح ،علاقہ مشران کی کوششوں سے دونوں فریقین بھائیوں کی طرح رہنے کا خلف اٹھایا تفصیلات کے مطابق نرے سورنگ پلوڈھیری میں تقریباً ایک مہینے پہلے ریخمین باز ولد جان باز اور منتظر شاہ ولد مہابت خان کے مابین محلے کے راستے پر ہاتھا پائی اور تکرار ہوا تھا جس میں ایک بندہ زخمی ہو گیا تھا جس نے تنازعے کی صورت اختیار کی اور فریقین ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہو گئے تا ہم علاقہ مشران شاہ اکبر خا ،ظاہر شاہ ممبر ودیگر کے فریقین کے ساتھ مسلسل رابطوں اور انتھک کو ششوں کے نتیجے میں دونوں فریقین آپس میں صلح اور راضی نامہ کرنے پر تیار ہو گئے اس سلسلے میں نرے سورنگ کے مقامی حجرے پر مذکورہ مشران کی نگرانی میں صلح کا ایک تقریب منعقد کیا گیا جس دونوں فریقین کے ساتھ ساتھ جرگہ مشران اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی تقریب کے دوران دونوں فریقین آپس میں بغلگیر ہو گئے اور اس بات کا خلف اٹھایا کہ ہم آئندی کے لئے بھائیوں کی طرح شیروشکر ہو کر رہیں گے اور ایک دوسرے کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچائیں گے آخر میں تقریب کے شرکاء نے جرگہ مشران شاہ اکبر خان ودیگر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علاقہ میں نئے جنم والے ایک سنگین مسلے کو فوری طور پر دبایا اور آئندہ بھی امن وامان کی قیام کے سلسلے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر