پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے

پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے

لاہور (آئی این پی ) جماعت اسلامی نے پانامہ لیکس میں شامل تمام افراد کے احتساب کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوچکا، عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں،نواز شریف کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں خود اور جمہوریت میں ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120 میں کم ووٹ ملنے پر تشویش ہے۔ سراج الحق نے اس ہار کے بعد لاہور کی سطح پر شکست کی وجوہات کے حوالے اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں آئندہ کے انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔انہوں نے کہا ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ نواز شریف کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں خود اور جمہوریت میں ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا صرف ایک خاندان کا حساب نہیں پانامہ میں شامل تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیئے جس کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔

لیاقت بلوچ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر