ہارون آباد، نامعلوم افراد نے لڑکی پر تیزاب پھینک،حالت تشویشناک

ہارون آباد، نامعلوم افراد نے لڑکی پر تیزاب پھینک،حالت تشویشناک

بہاول نگر(آئی این پی ) بہاول نگرعلاقے ہارون آباد میں نامعلوم افراد گھر میں داخل ہو کر سوئی ہوئی لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے، لڑکی شدید زخمی ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے علاقے سبزی منڈی کی رہائشی 16 سالہ غلام فاطمہ گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور تیزاب پھینک دیا۔ واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی کو بہاولپور کے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تیزاب نے لڑکی کا چہرہ اور سینے کو متاثر کیا اور اس کی آنکھ ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے جب کہ پولیس نے شک کی بنا پر لڑکی کے رشتہ دار ماجد کو حراست میں لے لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

تیزاب

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر