تحریک انصاف نے عام انتخابات کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دیں

تحریک انصاف نے عام انتخابات کی باقاعدہ تیاریاں شروع کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف نے الیکشن کی تیاریاں باقاعدہ طور پر شروع کر دیں، امیدواروں کے نام فائنل کرنے کیلئے پارلیمانی بو ر ڈز کا اجلاس بلوانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن دو ہزار اٹھارہ کی تیاریوں کیلئے امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈز کے اجلاس بلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے پر عمران خان کے سندھ کے دورے کے بعد پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلایا جائے گا،تحریک انصاف کا ٹکٹوں کے معاملے میں ابتدائی فہرستوں کا جائزہ لیا جائے گا اور امیدواروں کے نام فائنل کرکے انہیں حلقوں میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایات کی جائیں گی۔ پارلیمانی بورڈز کے اجلاس طلب کرنے کی تاریخوں کا جلد اعلان ہوگا۔
پی ٹی آئی تیاریاں