نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کا پریس کلب ٹانک کا دورہ

نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کا پریس کلب ٹانک کا دورہ

ٹانک(نمائندہ خصوصی) نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کا پریس کلب ٹانک کا دورہ ،صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی۔ڈپٹی کمشنر راجا فضل خالق نے چارج سنبھالنے کے بعد پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پرسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ نذر خان بھی انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے پر یس کلب کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیاپریس کلب ٹانک کے صدر آوردین محسودنے ڈپٹی کمشنر کو صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی طرح پریس کلب ٹانک بھی پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی طرح پریس کلب میں بھی پانی مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائیگا۔ راجا فضل خالق نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کے بغیر علاقائی ترقی ناگزیر ہے صحافی علاقائی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس طرح چند روز قبل ضلع بھرمیں پانی بحران پر صحافیوں نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسئلے کی نشاندہی کی اور حکام بالا تک موثر انداز میں پہنچایا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پانی بحران کے حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اورچیف سیکرٹری اعظم خان سے متعدد اجلاس ہوچکے ہیں انکی خصوصی دلچسپی پر جلد پانی بحران پر قابو پالیا جائیگا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر