ڈی پی اوکی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر کرکٹر عامر یامین تھانے منتقل

ڈی پی اوکی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر کرکٹر عامر یامین تھانے منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ(این این آئی)قومی کرکٹر عامر یامین کو اعلی افسر کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا اور انہیں 2 گھنٹے تک تھانے میں رکھنے کے بعد چھوڑا گیا۔سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کرکٹر دبئی روانگی کیلئے ملتان سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب مقامی ڈی پی او کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔عامر یامین نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سوموار کو دبئی کیلئے روانہ ہونا ہے۔پولیس اہلکاروں نے عامر یامین کو گرفتار کرکے تھانہ گوجرہ سٹی منتقل کیا جہاں ان سے دو گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی۔میڈیا کی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد قومی کرکٹر کو رہا کیا گیا۔دوسری جانب ایس ایچ او تھانا سٹی محمدیار نے بتایا کہ عامر یامین کو آئندہ احتیاط سے گاڑی چلانے کی تنبیہ کر کے چھوڑ دیا گیا۔عامر یامین نے واقعے سے فوری طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کو آگاہ کیا جس پر پی سی بی نے ایکشن لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔
کرکٹر عامر یامین