او آئی سی کی مصر اور افغانستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت

او آئی سی کی مصر اور افغانستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے مصر اور افغانستان میں دہشتگردی کی شدید مذمت۔ مصر کی الجیزہ کمشنری میں پولیس فورس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جنرل سیکریٹری ڈاکٹر یوسف العثیمین نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی مصری حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔ دہشت گرد مصر کے امن و استحکام کو کسی طور نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے او آئی سی مصری حکومت کے ساتھ ہے۔ دوسری طرف او آئی سی نے کابل میں ہونیو الی دہشت گردانہ کارروائیوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدل کارروائیاں انسانیت کیخلاف ہیں۔ او آئی سی نے دھماکوں میں جاں بحق ہونیو الے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے او آئی سی ہر سطح پر تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

مذمت

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر