دیر بالا آمد پر عمران خان کا فقیدلمثال استقبال کیا جائیگا ‘ شاہ نظر خان

دیر بالا آمد پر عمران خان کا فقیدلمثال استقبال کیا جائیگا ‘ شاہ نظر خان

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ )عمران خان 27اکتوبر کو دیر بالا کے دورہ کرینگے دیر بالا آمد پر عمران خان کا فقیدلمثال استقبال کیا جائیگا ان خیا لات کا اظہار تحریک انصاف لویر دیر کے رہنما اور عمران خان کے دیرینہ اورقریبی ساتھی حاجی شاہ نظر خان نے تیمرگرہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جان گیر ترین ایک ماہ قبل دیر بالا کے دور ہ پر ائے ہوئے تھے لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے ان کا ہیلی کاپٹر لینڈیننگ نہ کر سکی اور وہ واپس چلے گئے تھے اس وجہ سے تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کارکنوں کے اصرار پر وہ 27اکتوبر کو دیر بالا کے دورے پر آرہے ہیں اور ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے دیر لویر اور دیر بالا کے ہزاروں کار کن جلسہ میں شرکت کر کے اپنے قائید عمران خان کا والہانہ استقبا ل کرینگے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...