علاقہ چوروں کے نرغے میں،پولیس بھتہ خوری میں مصروف

علاقہ چوروں کے نرغے میں،پولیس بھتہ خوری میں مصروف

پشاور(کرائمز رپورٹر) تھانہ خان رازق شہید کی پولیس چوکی چوک یاد گار کی حدود میں چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں جبکہ پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی بجائے متاثرین کو اپنے مال کی حفاظت خود کرنے کی ہدایت پر ٹرخادیتی ہے مقامی ذرائع کے مطابق چوکی انچارج کی جانب سے بے گناہ لوگوں کو چوری کے الزام میں گرفتار کرکے ان پر چوکی میں بیمانہ تشدد کرنے کے علاوہ رہائی کیلئے بھاری بھتہ بھی وصول کیا جاتا ہے جبکہ چوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ،چوکی کی حدود اندر شہر میں کھلے عام منشیات فروخت کی جارہی ہے اور کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کا کاروبار بھی عروج پر ہے علاقے میں قائم ان جرائم کے اڈوں سے پولیس ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کررہی ہے ایسی صورتحال میں چوک یاد گار پولیس شہریوں پر کسی عذاب سے کم نہیں جبکہ دوسری طرف جرائم پیشہ عناصر پر مہربان نظر آرہی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر