پیر نور الحق قادری اغواء شدہ افراد کے اہل خانہ سے ملنے گئے

پیر نور الحق قادری اغواء شدہ افراد کے اہل خانہ سے ملنے گئے

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر ایجنسی کے سابق وفاقی وزیر پیر محمد نورالحق قادری لنڈیکوتل دلخاد سے آغوا ہونے والے 17افراد کے اہلخانہ کے رشتہ داروں سے تعزیت کے لئے ان کے حجرہ گئے ،اس موقع پر انہوں نے غمزدہ خاندان کو یقین دلایا کہ مغویوں کے بازیابی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ حکومت ان افردکی بازیابی کے لئے اقدامات کر رہی ہیں جبکہ دورہ لنڈیکوتل کے موقع پر لنڈیکوتل کے علاقہ مختار خیل میں حاجی عبدالراؤف کلی ،اور خیبر ذخہ خیل میں ملک عبدالرازاق کلی میں منقعدہ استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر پیر محمد نورالحق قادری نے کہ تنظیم اہلسنت والجماعت نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہیں ہیں جس کے زیر سایہ 200دینی مدارس چل رہے ہیں جس میں چوبیس ہزار طلباء حفظ،اور دینی تعلیمات حاصل کرتے ہیں تنظیم اہلسنت والجماعت کے علماء کرام نے دین اسلام اور علاقے کے امن کے خاطر اپنے جانوں کا نزرانے پیش کئے ہیں انہوں نے کہا شہداء اہلسنت کی خون رنگ ضرور لائیگا ان کی قربانیوں کی وجہ سے علاقے میں امن کا قیام ممکن ہوگیا ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام نے ہمیشہ ہماری خاندان کو عزت دی ہیں جس کو ہماری خاندان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں علاقے کے امن کے قیام میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اپنے دور اقتدار میں خیبر ایجنسی ،جمرود،لنڈیکوتل ،شلمان اور دیگر علاقوں میں ریکارڈ رقیاتی منصوبوں پر کا م کی ہیں ،علاقے کے عوام کی مسائل حکام بالا تک پہنچانے کے لئے تمام تر توانائی خرچ کرینگے اورعلاقے کے عوام کے خدمت کے لئے ہمار ے دروازے کھلے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر