ملکوال ،بجلی کنکشن منقطع کرنیپرصارفین گیپکو اہلکار کا کان کاٹ ڈالا
ملکوال(آن لائن )گیپکو سب ڈویژن کی ریکوری ٹیم کے اہلکار کو بجلی کا کنکشن کا ٹنے پر صارف نے بیٹے کے ہمراہ یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کان کاٹ ڈالا ۔ ساتھی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اسے چنگل نے آزاد کروایا اور اسے ہسپتال میں منتقل کیا۔ ڈی پی او فیصل مختار نے واقعہ کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الحیات ٹاؤن بادشاہ پور میں افضل کے گھر کا کنکشن عدم ادائیگی بل پر گیپکو کے ریکوری مین مدثر اقبال نے کاٹ دیا تھا جس پر مشتعل ہو کر افضل اور اس کے بیٹے نے مدثر اقبال کو یر غمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پلاس سے اس کا کان کاٹ کر شدید زخمی کر دیاجبکہ اہلکار کا موٹر سائیکل اور موبائل فون بھی قبضہ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے دیگر اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اپنے ساتھی کو رہا کروا کر اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او فیصل مختار نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
کان کاٹ ڈالا