اے این پی نے ہمیشہ صوابی کو پسماندہ رکھا‘ اسد قیصر

اے این پی نے ہمیشہ صوابی کو پسماندہ رکھا‘ اسد قیصر

صوابی ( محمدشعیب سے)سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ضلع صوابی کے غیور پختونوں نے ساٹھ سالوں تک ہمیشہ ہر دور میں اے این پی کو سپورٹ کرکے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا ہے لیکن جب فائدے اور جیت کا وقت آیا ہے تواے این پی اس کے بدلے صوابی کے لئے کچھ بھی نہ کرسکا بلکہ جیل خانہ جات ،عشر و زکوٰۃ اور جنگلات جیسے بے کار محکمے کی وزارتیں صوابی کو دئیے گئے ،اے این پی اپنے دور حکومت کا ایسا اہم منصوبہ اور تحفہ دکھادے جو صوابی کو دیا گیا ہو ،ان خیالات کا اظہا انہوں نے زیدہ میں حجرہ سیرئی چم میں زیر صدارت ہدایت خان عرف کوکا ہونے والے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس میں جنرل کونسلر محمد عرفان ،ہدایت خان عرف کوکا ،حسین محمد ،سلمان اور دیگر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ،سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ اقتدار میں آنے پر ایم ایم اے کے علماء کرام نے اپنے دور میں نظام شریعت کے نفاذ کے لئے قانون سازی تک نہیں کی ،اسلام کے نام پر ووٹ حاصل کرنے والوں نے اسلام تک نافذ نہیں کیا ،حال ہی میں پارلیمنٹ کے اندر عقیدہ ختم نبوت کا حلف آئین سے نکالنے کے لئے اسی علماء نے ووٹ دیا ، سیاسی علماء اپنے منشور سے انخراف کررہے ہیں ان کو اسلام نہیں اسلام آباد عزیز ہیں ،عوام مزید ان سیاسی علماؤں کو اسلام کے نام پر ووٹ نہیں دیں گے ،ہم علماء کرام کا احترام کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے پچھلے دور اقتدار میں گدون صنعتی بستی کی مراعات واپس لے کر قبرستان بنا کر ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کردیا ،دوسری بار اقتدار میں آکر دریائے سندھ کا پانی چھین کر صوابی کے عوام کا معاشی قتل کیا ،غازی بروتھا ڈیم کا جھیل صوابی میں ہے جبکہ بجلی گھر بروتھا کے مقام پر تعمیر کیا گیا ہے اسی دنیا کے کسی ملک میں بھی نہیں ہوا ہے ،یہ سب کچھ بجلی کی رائلٹی پنجاب لے جانے کے لئے کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے اقتدار میں آکر سود کے خلاف قانون سازی کی ،سرکاری سکولوں میں ناظرہ قرآن و ترجمہ لازمی قرار دیا گیا ،عقیدہ ختم نبوت کو نصاب کا حصہ قرار دیا گیا اور پہلی بار سرکاری طور پر حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے موقع پر عطیل کا اعلان کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ اسی طرح یونیورسٹی آف صوابی جسے اے این پی کی حکومت نے پرانے بلڈنگ میں کیمپس قائم کیا گیا تھا لیکن ہم نے موٹروے کے قریب نئے عمارت کی تعمیر کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کی فنڈ فراہم کردی ،اسی طرح وومن یونیورسٹی کے لئے بھی فنڈ فراہم کردی ہے ،انہوں نے کہا کہ صوابی میں بائیس ارب روپے کی لاگت سے مختلف پراجیکٹ پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے ،نوجوان آئندہ انتخابات میں ایک بار پھر تحریک انصاف کو سپورٹ کرکے ماضی کے سیاستدانوں کو مسترد کریں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...